ملتان: مختلف علاقوں سے 3لاشیں بر آمد، حادثات میں 2افراد جاں بحق، خاتون کی خودکشی، حاصل پور میں قتل

ملتان: مختلف علاقوں سے 3لاشیں بر آمد، حادثات میں 2افراد جاں بحق، خاتون کی ...

  

ملتان‘چوک سرور شہید‘ہارون آباد‘ شاہ جمال‘حاصل پور (نیوز رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) امیر آباد پارک کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں موجود تھا اہل علاقہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کرنے کے بعد ورثا کی تلاش شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا نشئی تھا جو کئی سالوں سے گلیوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

میں پھرتا رہتا تھا جس کی شناخت شیرو کے نام سے ہوئی۔ پولیس تھانہ شاہ شمس کو وہاڑی روڈ سے ایک 55 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطا بو خاتون بھیک ما نگ کر گزارا کرتی تھی اور نشے کی عادی بھی تھی۔مزید تحقیقا ت جاری ہیں۔ بستی انبالہ کے قریب نہر میں پھولی ہوئی نعش تھرتی ملی جس کودیکھ کر علاقہ مکینوں نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے واقع کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق نعش نامعلوم ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے،واقع بظاہر قتل کا معلوم ہوتا ہے جس کو تشدد کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا،تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی بق گذشتہ صبح تقریبا 5بجے چوک سرور شہید کے نواحی اڈا ریاض آبادکے نزدیک تیز رفتار ٹرالر نے سا منے سے آنیوا لے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں محمد عدنان ولد محمد بوٹا سکنہ چک نمبر/TDA 458 ضلع لیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ آصف علی ولد منگتا سکنہ چک نمبر/TDA 458 ضلع لیہ شدید زخمی ہو گیا جسے تھا نہ سرور شہید نے ٹی ایچ کیو چوک سرور شہید پہنچایا جبکہ نا معلوم ٹرالر ڈرائیور گاڑی سمیت مو قع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا پو لیس تھا نہ سرور شہید مصروف تفتیش ہے۔ ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر نہر تھری آر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر نہر تھری آر کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی نے مخالف سمت سے آنے والے لوڈ ر رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چالیس سالہ محمد حسن ولد نور حسن سکنہ چک 27کے بی پاکپتن نامی رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ شادی شدہ خاتون پھندے سے جھول گئی و شاہ جمال کے موضع کچہ کینجھر کے رہائشی حق نواز منگوانی کی بیوی نے پنکھے کے ہک کے ساتھ رسہ با ندھ کر پھندا لے لیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہجمال خاتون کی لاش کو ہسپتال لے آئی شوہر کے مطابق اسکی بیوی نے خود پھندا لیا ہے تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے جبکہ خاتون کا والد نے پوسٹ مارٹم کرانے اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے کارؤائی میں مصروف سب انسپکٹر زاہد نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد معلوم ہوگا کہ خاتون نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا تاہم پولیس نے کوئی گرفتاری تسلیم نہیں کی۔ حاصل پور کے نواحی علاقے بستی چھوہن میں خالہ زاد بھائیوں نے رشتے کے تنازعہ پر گولیاں مار کر چچا کو قتل کر دیا بستی چھوہن میں اکرام نامی شخص رشتے کے تنازعہ پر کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھا کہ گزشتہ رات اکرام ولد غلام رسول فاتحہ خوانی کے لیے آیا تو اس کے خالہ بھائیوں سلیم اور یسیٰن نے گولیاں مار کر موقع پر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -