لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

      لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کے مطابق ملزم محمد اسلم کے خلاف خاتون صوبیہ بی بی نے بیٹی (ف) کو اغواء کرنے کا مقدمہ 3 اپریل کو درج کرایا تھا۔ ملزم نے اپنے ساتھی ملزم کی مدد سے لڑکی کو اغواء کیا تھا ملزم سے تفتیش ہونی باقی ہے۔ اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ تفتیش کے لیے ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔تاہم عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -