پنجاب کی اہم شخصیت کے پھوپھی زاد پر دھوکہ دہی کا مقدمہ‘ کارروائی شروع

  پنجاب کی اہم شخصیت کے پھوپھی زاد پر دھوکہ دہی کا مقدمہ‘ کارروائی شروع

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)پنجاب کی اہم شخصیت کے پھوپھی زاد بھائی مونس کے خلاف شہری سے دھوکہ دہی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق رضوان محمود ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج مقدمہ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

میں الزام عائد کیا گیا کہ ملتان کے رہائشی ملزم عدنان اعوان اور عبدالرحمن نے ڈیڑھ کروڑ کی رقم کا فراڈ کیا تو مونس نے ملزمان کی سرپرستی کرتے ہوئے متاثرین کی منت سماجت کر کے 50 لاکھ روپے رعائت کروائے ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا دس لاکھ روپے موقع پر ادا کیلئے اور 90 لاکھ روپے ماہانہ اقساط پر مشتمل چیکس دیکر اشٹام پیپر پر تحریری معاہدہ کر لیا بعد ازاں معاہدے سے انحراف کیا چیک بوگس ہوگئے تو مدعی نے رقم کا تقاضا کیا تو مونس نے مدعیان رضوان محمود ایڈووکیٹ کو اہم شخصیت کا فرسٹ کزن ہونے کا کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ سٹی اے ڈویژن نے زیر دفعات 420ت پ،B/506 اور 25/D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -