گرلز ہائی سکول شیر شاہ میں کورونا وائرس کے مسئلے پر ہدایات نظر انداز
ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیر شاہ ملتان کی ہیڈ مسٹریس نے تمام عملے کو سکول میں طلب کرلیا ہے تفصیل کے مطابق سکول کی ہیڈ مسٹریس فرزانہ یاسمین گزشتہ روز خو د بھی سکول میں رہیں اور سٹاف/ٹیچرز کو بھی بلوایا جب انہیں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے منع(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کیا ہوا تو ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اوران کو سکول آنا پڑا، واضح رہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران سکول کھولنا اور سٹا ف کو بلوانا حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ ماہ بھی ہیڈ مسٹریس نے ایسا کیا۔ رواں ماہ بھی تمام سٹاف کو بلالیا،اس بارے میں سکول حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا۔اس بارے میں وضاحت طلب کی جارہی ہے۔
نظر انداز