خوفناک حادثہ‘ 8سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

  خوفناک حادثہ‘ 8سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)گلے میں پھندا لگی 8 سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، تفصیل کے مطابق تحصیل خان پور محلہ ٹھٹھاراں دبہ مائی عظیم شاہ کے رہائشی وسیم عباس کا 8 سالہ کم سن بیٹے کی گلے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

میں پھندا لگی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کر دی، ڈی ایس پی فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور فقیر حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کم سن فرحان وسیم کی نعش تحویل میں لے لی، تحقیقات کے دوران اہل علاقہ اور ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ کم سن فرحان وسیم جھولے سے کھیل رہا تھا کہ گلے میں رسی کی وجہ سے پھندا لگ گیاجس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی، والدین نے موت کو حادثاتی طور پر پیش آنے پر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -