حسن پروانہ قبرستان کے قریب گیس سلنڈر کی بند دکان میں آتشزدگی

  حسن پروانہ قبرستان کے قریب گیس سلنڈر کی بند دکان میں آتشزدگی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حسن پروانہ قبرستان سے ملحقہ گیس سلنڈرز کی بند دکان میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں تفصیل کے مطابق حسن پروانہ روڈ پر واقع قبرستان سے ملحقہ گیس سلنڈرز کی دکان جو ایک گھنٹہ قبل نماز مغرب کے وقت دکان مالک بند کرکے روانہ ہوا تھا کہ اچانک دکان میں آگ بھڑک(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

اٹھی اور آگ کے شعلے باہر کو لپکنے لگے تاہم آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ یوسف ہارون اور ایس ایچ او بوہڑ گیٹ موقع پر پہنچ گئے اور آگ کے بجھنے تک موقع پر موجود رہے۔ تاہم آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دکان مالک پولیس کے رابطہ کرنے کے باوجود سامنے نہ آسکا ہے۔

آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -