حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے‘ جہانزیب کھچی
میلسی(سپیشل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 1 کروڑ روپے 20 لاکھ خاندانوں میں احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے کے فنڈز شفاف انداز میں تقسیم کیئے جا رہے ہیں اور ہر مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے فی کس ملیں گے اس سلسلے میں حکومت کی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
جانب سے مکمل رقم مستحق تک پہنچانے کیلئے شفاف اور سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں تا ہم تحریک انصاف کے عہدیداران اور ورکرز رقوم کی تقسیم کے عمل کی بھر پور نگرانی کریں اور مستحق تک مکمل امداد پہنچنے کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مقامی ورکرز اور کھچی گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کیلئے بھر پور ریلیف پیکجز فراہم کیئے ہیں جس سے مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 سے زائد اشیاء پر بڑی سبسڈی دی گئی ہے تا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو اشیاء خورد و نوش سستے داموں مل سکیں جبکہ آئندہ چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی بھی متوقع ہے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ملک سجاد حسین زرگر، چوہدری محمد کاشف، چوہدری محمد اسلم، مہر محمد اصغر، شیخ محمد اکرم اور دیگر کارکنوں نے ممبران اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کیئے جس پر انہوں نے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
جہانزیب کھچی