بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضان مبارک کے استقبال کی تیاریا ں مکمل

  بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضان مبارک کے استقبال کی تیاریا ں مکمل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ رمضان مبارک کی آمد آمد ہے۔رمضان مبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔اس با برکت مہینے میں مسلمان زیادہ تر وقت عبادات میں گزارتے ہیں۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی عبادات میں رب تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس موذی وباء کورونا وائرس سے محفوظ رکھے اور جلد اس سے نجات دے۔عوام اس ماہ مبارک میں احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں اورحکومت،علمائے کرام اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع وسطی کی مساجد و امام بارگاہوں اور اطراف کے علاقوں میں بلدیہ وسطی کا ریسکیو عملہ جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کررہا ہے۔اس سلسلے میں ریسکیو عملے نے ناظم آباد نمبر 3 یونین کمیٹی نمبر 46 کی مختلف مساجد اور مسجد خیر العمل و بارگاہِ شُہدائے کربلاؑانچولی میں جراثیم کُش ادویات کا لیکویڈاسپرے کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر محکمہ الیکٹریکل کا عملہ مساجد و امام بارگاہ جانے والے راستوں پر روشنی کے خصوصی انتظامات کررہا ہے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -