کراچی، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ

  کراچی، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں پیرکومختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ دکھائی دیاجبکہ لاک ڈاؤں کے باعث قائم کئے گئے ناکوں پرٹریفک کا دباؤ بھی نظرآیا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پیرکو گزشتہ دنوں کی نسبت شارع فیصل، ڈرگ روڈ، بلوچ کالونی، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول سے زیادہ دکھائی دیاجبکہ لیاقت آباد فلائی اور، اور صدر پارکنگ پلازہ کے قریب بھی ٹریفک کا دباؤتھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق قیوم آباد چورنگی پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہونے سے روانی متاثرہوئی۔کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، اِس کے علاوہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -