سندھ حکومت نے معیشت کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے، خرم شیرزمان

  سندھ حکومت نے معیشت کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے، خرم شیرزمان

  

کراچی (اٍسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے معیشت کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے ڈبل سواری اور ٹرانسپورٹ بند کرکے صنعتیں کھولنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے مزدور اس صورتحال میں کس طرح فیکٹری پہنچ سکتا ہے صوبائی وزیر لیبر سمیت پوری کابینہ صرف نوٹیفیکیشن پر چل رہی ہے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی سے کئی ملازمین کو نکالا گیا کئی صنعتوں میں مزدوروں کو تنخواہیں نہیں دی گئی سندھ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کھل کر سامنے آچکی ہے سفید پوش لوگ آج بھی راشن کے لیے پریشان ہیں ٹائیگر فورس کے آنے سے محکمہ زکوٰۃ میں موجود چور جیالے سامنے آجائں گے ٹرانسپورٹرز کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے محکمہ صحت کے ملازمین ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان تک مہیا نہیں کیا گیاسندھ حکومت کے دعوے بیانات سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں صدر پی ٹی آئی نے ٹائیگر فورس سے متعلق کہا کہ ٹائیگر فورس میں تمام جماعتوں کے نوجوان شامل ہیں ٹائیگر فورس تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے نوجوانوں کی فورس ہے سندھ حکومت کے وزراء بیانات سے قبل آپس میں مشورہ کرلیا کریں امتیاز شیخ اپنے وزیر اطلاعات کے بات کی نفی کررہے ہیں صوبائی وزراء کورونا کے معاملے پر ایک پیج پر آجائیں امتیاز شیخ اور ناصر شاہ کے بیانات کورونا کے معاملے پر متصادم ہیں کورونا جیسے معاملے پر سندھ حکومت کے اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آنا حیران کن ہیں یقیناً مراد علی شاہ کابینہ کا اعتماد سے محروم ہیں کورونا سے لڑنے کے لیے ہم مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں صوبائی وزراء ہر معاملے کو سیاسی انداز سے دیکھ رہے ہیں عوامی فلاح کے اقدامات سندھ حکومت یا ٹائیگر فورس کرے اصل مقصد عوام کی خدمات ہونا چاہیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -