میرپورخاص، اس طرح صفائی مہم نچلی سطح تک شہر میں پہلے کبھی نہیں ہوئی

      میرپورخاص، اس طرح صفائی مہم نچلی سطح تک شہر میں پہلے کبھی نہیں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص شہر کی سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری صفائی کی مہم کو سراہتے ہوئے پاک آرمی کے جزبے کو سلام پیش کیا، انہوں نے دعوہ کیا کہ اس طرح صفائی کی مہم نچلی سطح تک شہر میں پہلے کبھی نہیں ہوئی اور یونین کونسل کے لیول پر پاک آرمی کے جوانوں کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ جوش وجزبے سے اس مہم میں حصہ لے رہا ہے،ارشد خان، اقبال، شاہد، سید رسول شاہ، دانش، شاہد اقبال،سید بختیار شاہ،سید لیاقت شاہ اور دیگر نے کہا کہ میرپورخاص شہر میں کئی سال کے گند اور کوڑے کچرے کے ڈھیروں سے کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک جراثیم پیدا ہو رہے تھے جو کہ درجنوں بیماریوں کا سبب بن رہے تھے جبکہ شہری میونسپل کمیٹی سے مطالبات کرتے رہے لیکن سوئے مبینہ فنڈز کے کرپشن کے افسرانوں اور منتخب نمائندوں نے شہریوں کی ایک نا سنی اور گزشتہ چار سالوں میں تقریباً3ارب 50کروڑ روپے کی رقم مبینہ طور پر مختلف بہانوں سے کرپشن کر کے دب دبے سے اور شہریوں کے سینوں پر مونگ دلتے ہوئے ہضم کرلی گئی اتنے بڑے فنڈز کی کرپشن گورنمنٹ کی ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہونا حکومتی رٹ اور قانون کی پاس داری پر ایک سوالیہ نشان ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کی وجہ سے مکھی،مچھروں کے علاوہ وزنی چوہوں کی پیدا وار میں اضافہ ہوگیا جو کہ شہر کے گھروں میں نالیوں اور گٹروں سے نکل کر گھروں میں دھندناتے پھر رہے ہیں اور جن کے خاتمے کیلئے بازار میں ملنے والے زہر نے بھی اثر کرنے سے انکار کر دیا،شہری گند، کچرے اور تعفن کی صورتحال سے نفسیاتی مریض بن گئے تاہم ایسے میں ہماری پاک فوج کے افسران نے کوروناوائرس سے زیادہ خطرناک جراثیم پھیلانے کا باعث بننے والے میونسپل کمیٹی کے منتخب نمائندے اور گورنمنٹ کے افسرانوں کی کارکردگی کا نوٹس لے لیا اور پلاننگ کے تحت انہوں نے یونین کونسل لیول پر صفائی کی مہم شروع کروادی جس سے عوام انتہائی خوش ہے اور شہری توقعہ کررہے ہیں کہ یہ مہم میرپورخاص شہر کو مکمل صاف کرنے تک جاری رہے گی، انہوں نے ایک دفعہ پھر متعلقہ پاک آرمی کے افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نا اہل گورنمنٹ کے آفیسر اور منتخب نمائندوں کے منہ پر اپنے عمل سے کالک مل دی۔