لاک ڈاون کے باوجود اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے،علامہ نعیم انصاری

لاک ڈاون کے باوجود اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے،علامہ نعیم انصاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری نے کرونا مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی اشیا کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کا طبی فضلہ نالوں کے ذریعے سمندر میں پہنچے گا جہاں مچھلیوں سمیت آبی حیات میں منتقل ہو گا جو آبی حیات سمیت انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہو گا انھوں نے مطالبہ کی کرونا طبی فضلے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔علامہ نعیم انصاری نے کراچی میں سخت لاک ڈاون کے باوجود بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے حالات میں بھی اسٹریٹ کرائم کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائکل سواروں کی جانب سے کار سواروں سے لوٹ مار کی سخت مذمت کی اور انتظامیہ سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -