سیہون،میرشکیل الرحمان کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے، آصف علی شاہ

سیہون،میرشکیل الرحمان کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے، آصف علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیہون (نامہ نگار ) میر شکیل ا لرحمان کی جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری انتقامی کاروائی کی بد ترین مثال ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے حکمرانوں کی بد نیتی ظاہر ہوتی ہے فوری رہائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون کے سیاسی سماجی وکلاء برادری نے ایڈیٹر ان چیف جنگ گروپ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔پر یس کلب میں قائم احتجاجی کیمپ پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سید آصف علی شاہ، روشن علی برڑو، پیپلز لائیر فورم کے صدر ایڈوکیٹ رفیق احمد ڈاہری،سیہون بار کے صدر محمد عارب کھوسو، رئیس امان اللہ خان،دریا خان لغاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میر شکیل کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور بدحوا سی کو ظاہر کرتی ہے۔ نیب کو اب کرپٹ مافیا کے بجا ئے مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیب اب متنازعہ بن چکا ہے اس لیے نیب کو فوری ختم کرکے میر شکیل پر عائد جھوٹا مقدمہ ختم کرکے جلد رہا کیا جائے۔ان کی گرفتاری آزاد صحافت کے خلاف آمرانہ سوچ کی علامت ہے جس سے حکمراں اداروں کی بدنامی ہوئی ہے۔