گورنرسندھ نے سلیم صابری کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا

  گورنرسندھ نے سلیم صابری کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا

  

کراچی (اسٹاف ر پورٹ)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے پریس کلب کے باہر سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوء انہیں گورنرہاؤس مدعو کیا تھا۔گورنر سندھ نے سلیم صابری کو 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ امدادی چیک وصول کرتے ہوئے سلیم صابری نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا۔ سلیم صابری نے گورنرسندھ کو بتایا کہ بے روزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اس لئے مجبوراً پریس کلب جا کر احتجاج پر مجبور ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گورنرسندھ نے میری مدد کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -