لیب قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری، احسان نہیں، جمال صدیقی

    لیب قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری، احسان نہیں، جمال صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ لیب قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی احسان نہیں جتنی فکر وفاق کی ہورہی اتنی اگر اپنی کارکردگی پر کرتے تو حالات مختلف ہوتیسندھ حکومت احساس پروگرام پر بی بی کی تصاویر لگانے کا کام خوب سرانجام دے رہی ہے،راشن بیگ پر بلاول زرداری کی تصاویر چھپوانے سے سندھ حکومت کی سیاست نہ کرنے کا ڈھونگ عیان ہوچکا ہیسندھ حکومت کی ساری سیاست میڈیا اور ٹویٹ پر نظر آتی ہیاحساس پروگرام میں 140 ارب عوام پر خرچ کرنا حقیقی عوامی خدمت ہے خدارا اس مشکل وقت میں سندھ حکومت باتوں سے آگے بڑھکر عملی کام کرے سندھ حکومت صرف بیان بازی کے کچھ کرتی دکھائی نہیں دے رہی عوام کو ٹھکروں پر مجبور کیا ہوا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی ہے جس کے باعث بہت سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں پیپلز پارٹی کی سیاست کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے کا بیڑا غرق کرنے کے بعد سرکاری خزانے سے جو امداد لوگوں کو دی جارہی ہے اس پر بھی اپنی تصاویر چسپاں کی جارہی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -