وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو روند رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

  وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو روند رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کو روند رہے ہیں،صوبائی حکومتیں مشکل سے لاک ڈاؤن پر عمل کراتی ہیں اور وفاقی وزراء آکر توڑ جاتے ہیں، وفاقی وزرا قانون توڑنے سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ پیرکو جاری اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاکہ گزشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلسہ کیا جبکہ ایک اور وزیر ملتان میں احساس سے عاری ہو کر ہجوم لگائے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ روز قبل وزراء کراچی میں بھی لاک ڈاؤن کا قانون توڑتے پھر رہے تھے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی حکومت عوام کے ساتھ ہے یا کورونا کے ساتھ ہے؟۔