جناح اسپتال میں پہلی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم

  جناح اسپتال میں پہلی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ جناح اسپتال کراچی میں پہلی بائیوسیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جناح اسپتال کراچی میں قائم کی گئی بائیو سیفٹی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی کی بائیو سیفٹی لیبارٹری میں یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہونگے، اگلیمرحلے میں کوروناٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیراعلی نے فنڈز مختص کرکے لیب کی منظوری دی۔مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے نمائندے صرف کھوکھلے دعوے کرتے ہیں جبکہ سندھ حکومت ڈیلیور کرتی ہے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے اور عمل کرتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -