کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب

  کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب

  

کراچی(کرائم رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق گڈاپ پولیس نے دیپارلپور جانے والی ایمبولینس کو روک کر کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، شہری کو میت کی صورت میں لٹایا گیا تھا۔ایس ایس پی علی رضاکے مطابق ایمبولینس میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، ڈرائیور نے دیپالپور جانے کے لیے 52 ہزار روپے میں بکنگ کی تھی۔ایس ایس پی علی رضا کے مطابق جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ برآمد کرکے ایمبولینس ضبط کرلی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -