کراچی، 69صنعتوں کو پیداواری عمل شرع کرنے کی اجازت دے دی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی 69صنعتوں کو پیداواری عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ملازمین ومزدوروں کو ماسک، گلوز اور سینیٹائیزر فراہم کیا جائے گا۔صنعتوں، فیکٹریز اور دیگر کاوربار پر سماجی دوری کا خیال رکھاجائے، سیفٹی آلات فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگرحکومتی ادارے صنعتوں اور دیگر کاروبار کی نگرانی کریں گے۔تمام صنعتوں، فیکٹریز کے ملازمین، مالکان اور فشرمین حکومتی ایس او پی کے تحت کام کریں گے۔کمشنر کراچی کے مطابق کاروبار، ریسٹورنٹس اور فیکٹریوں کو محکمہ داخلہ کے احکامات پر اجازت دی ہے۔ لاک ڈاؤن میں تندورصبح 8 بجے سے شام 5بجے تک کھولے جائیں گے جبکہ ریستورانوں کو بھی ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 سے شام 5بجے تک کھولا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور کاروبار کے لیے این او سی اور انڈرٹیکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی، تمام ریسٹورنٹس، کاروبار اور فیکٹریاں محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل کریں۔کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرزایس او پیز پرعمل نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔