کراچی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا

  کراچی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد دونوں اہلکاروں کو آئسولیشن منتقل کردیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، ٹریفک اہلکار دن رات مختلف شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق چیکنگ پوائنٹس اور روٹین کی نفری الگ ہے، اہلکار براہ راست شہریوں سے رابطے میں ہوتے ہیں، سڑک پر فرائض انجام دینے والے اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -