ہمیں ٹائیگر فورس کے ساتھ کا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں: ناصر حسین شاہ

ہمیں ٹائیگر فورس کے ساتھ کا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں: ناصر حسین شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے میں کئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ اسی طرح کام کر سکتے ہیں جس طرح سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن اس فورس کے نام پر تقریبا تمام سیاسی جماعتوں کو ہی تحفظات تھے لیکن اگر وہ کوئی فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہیں تو ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں ہے اور ان کے کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ لیکن ٹائیگر فورس کے نام پر سب کو ہی اعتراض تھا کیونکہ یہ نام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم کا نام تھا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وبائی مرض کے لئے ہم موزوں کام کر رہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ دیگر صوبوں میں پراپر کام نہیں ہو رہا ہے اسی وجہ سے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جو کام ہو رہا ہے وہ پراپر ہے انہوں نے کہا کہ دبل سواری پر پابندی مزید سخت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ گھروں پر رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون کسی کام سے نکلا ہے اور کون صرف چکر لگانے نکلا ہے اگر کوئی کسی وجہ کے بغیر نکلا ہے تو اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کا موبائیل دوسرے کو دے کر روانہ کر دیا جائے گا اور ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو دیڑھ دو گھنٹے بٹھا کر پیدل روانہ کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت کی تمام تاجر تنظیموں سے بات ہوئی ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا خیال رکھا جائے۔ سندھ حکومت نے سندھ ریوینیو بورڈ اور ایکسائز کے ٹیکسز میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ کوشش کر رہے ہیں کہ چھوٹے تاجروں کو قرضہ بھی فراہم کریں اور وفاقی حکومت سے بھی کہا ہے کہ شرح سود میں اس طرح کے قرضوں کے لئے مزید کمی اور ری شیدول کیا جائے۔ اور ٹکیسز میں بھی ریلیف دیا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت اس معاملہ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کام کرنا ہے اور باقی لوگ تنقید برائے تنقید کرکے اپنا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 26 فروری کو پہلا کیس آیا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے اسی دن میٹنگ بلا کر ٹاسک فورس بنا دی تھی اور اس کے بعد سے مسلسل ڈبلیو ایچ او کے اسٹینڈرڈ کے مطابق کام کر ہے ہیں ان سب اقدامات کو بعد میں دیگر صوبوں نے بھی نافذ کیا لیکن تنقید کرنے والوں کا کام صرف اور صرف تنقید کرنا ہے جبکہ ہم کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ہم بہت جلد اس وباء پر قابو پالیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -