پاکستان میں پٹرولیم نرخوں کا تعین حکومت کرتی ہے، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں: آئی ایم ایف 

پاکستان میں پٹرولیم نرخوں کا تعین حکومت کرتی ہے، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں: آئی ...

  

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتو ں میں کوئی عمل دخل نہیں، اگر حکومت پیٹرولیم لیوی کم نہیں کرتی تو یہ اس کا فیصلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا دنیا کو کرونا وائرس کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ پاکستان نے کرونا کیخلاف بروقت اقدامات کیے ہیں، کرونا سے پہلے معا شی اصلاحات اور اقدامات کیے جارہے تھے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، پاکستان میں ٹیکس وصو لیوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔ کرونا وائرس کے بعد پاکستانی معاشی شرح نمو میں کمی متوقع ہے، رواں مالی سال افراط زر کی شرح 11.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،جبکہ ملکی اخراجات میں 700 ارب روپے تک کا اضافہ، ٹیکس وصولیوں میں 900 ارب تک کمی متوقع ہے۔ٹریسا ڈبن کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے 1.4 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی، پاکستان کیلئے ریپڈ فنانس کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے دوست ملکوں کے قرضے واپس کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -