فیصل آباد، چوری، ڈکیتی کی 26وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

فیصل آباد، چوری، ڈکیتی کی 26وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 26وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات‘11موٹر سائیکل‘درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اس دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے دوران فائرنگ کر کے 60سالہ شہری کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں نبیل کے گھر داخل ہونے والے نامعلوم ڈاکونقدی وغیرہ لوٹ لی اور جاتے ہوئے فائرنگ کر کے 60سالہ مہر مشتاق کو زخمی کر دیا اسی طرح نامعلوم ڈاکوؤں نے ابراہیم‘امین اور رمضان کے گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات‘ شان سے 60ہزار‘موبائل‘ ریاض سے 60ہزار‘ ندیم سے 11ہزار‘وسیم اور ذیشان کی دکانوں‘ فیصل‘ بلال‘شفاقت‘ منیر احمد اور ذیشان سے نقدی‘ موبائل فونز‘ خرم شہزاد‘ پرویز اور یونس سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ آصف‘ عبدالرشید‘ سفیان‘ ملازم حسین‘ سلیم‘ عامر‘زاہد اور خرم کے موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

فیصل آباد ڈاکے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -