کرونا وباء پراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،فضل خالق

کرونا وباء پراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،فضل خالق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات سے لائیو پروگرام ''ریڈیو کلینک'' کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کے پروگرام میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سندیپ کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے سب سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اس کے علاوہ ہاتھوں کی صفائی پر بھی خصوصی طور پر عمل کرنا چاہئے، پروگرام کے میزبان فضل خالق خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کی پابندی بھی کرنی چاہئے، لوگوں کو چاہئے کہ بلاضرورت بازاروں میں آنے سے گریز کریں انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کی بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ اب بھی موجود ہے لہٰذا اس سلسلے میں لوگوں سے ملتے وقت ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے خصوصی طور پر پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے لوگوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے بیان کئے گئے احتیاطی تدابیر پر حقیقی معنوں کے ساتھ عمل کیاتو ہم اس وباء سے محفوظ رہیں گے