علماء کا کرونا سے بچاؤ کیلئے آگا ہی مہم میں اہم کردار، صدر مملکت

علماء کا کرونا سے بچاؤ کیلئے آگا ہی مہم میں اہم کردار، صدر مملکت

  

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر موذی مرض کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز مذہبی سکالر مفتی محمد نعیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کاعوام میں کرونا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ہے۔معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے مساجد میں نماز اور تراویح کی ادائیگی سے متعلق صدر مملکت کی قیادت میں 20 نکاتی فیصلے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -