وکلا ریلیف فنڈ مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی، صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

  وکلا ریلیف فنڈ مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی، صوبائی حکومتوں سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس قاسم خان نے وکلا ء کے لئے ریلیف فنڈ مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائراس درخواست کی سماعت کے دوران بار کے سیکرٹری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ سے تمام شعبوں کی امداد کی جارہی ہے لیکن وکلا ء کو اس فنڈز میں شامل نہیں کیا گیا، حکومت کی جانب سے نقل و حمل پر پابندی کے باعث سائلین وکلا ء تک نہیں پہنچ پا رہے،وکلا ء وکالت کے علاوہ کوئی کاروبار بھی نہیں کر سکتے،جس کی وجہ سے وکلاء کومالی مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو وکلا ء کے لئے ریلیف فنڈ فوری مہیا کرنے کا حکم دیاجائے۔

وکلا ریلیف فنڈ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -