بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث خودکشیاں شروع، نوجوان پھندے پر جھول گیا

بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث خودکشیاں شروع، نوجوان پھندے پر جھول گیا
بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث خودکشیاں شروع، نوجوان پھندے پر جھول گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

کراچی کے علاقے کورنگی پانچ نمبر اولڈ پولیس لائن میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی اور لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔

متوفی کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 24 سال تھی۔ اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعمان نے بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث خودکشی کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -