حکومت کا آئندہ جمعہ ایک ساتھ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان

حکومت کا آئندہ جمعہ ایک ساتھ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان
حکومت کا آئندہ جمعہ ایک ساتھ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا بڑا چیلنج ہے ایمانی قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی، اور اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، مدارس کے بچوں کیلئے بھی گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائےگا، وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ مساجد آباد رہیں، 20 نکاتی اعلامیہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -