کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں اموات میں اضافہ، امریکہ میں وائرس قابو سے باہر

کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں اموات میں اضافہ، امریکہ میں وائرس قابو ...
کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں اموات میں اضافہ، امریکہ میں وائرس قابو سے باہر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ بڑھتا ہی چلا جارہاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 349 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 565 ہو گئی ہے جو کہ تشویشناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اند ر 5347 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 349افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 9 ہزار 565 ہو گئی ہے جبکہ 9افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 201تک پہنچ گئی ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 255 ہو گئی ہے جبکہ 49 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 742 مریض صحت یاب ہونے کے بعدگھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 3052 کیسز سامنے آئے ہیں ، 66 افراد بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور 635 روبصحت ہوئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں ابھی تک 1276 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن صوبے میں اموات کی تعداد 74 ہو گئی ہے جوکہ دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ ہے تاہم 297افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 281 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، بلوچستان میں 465 افراد کورونا وائرس کے باعث بیمار ہوئے ہیں جن میں سے کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم 161 صحت یاب ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں اور 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد میں اب تک 185میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور 20 افراد ٹھیک ہوئے ہیں تاہم تین مریض انتقال کر چکے ہیں ۔

عالمی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض25 لاکھ 8ہزار 373 ہو گئی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ 73 ہزار935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں پر کیسز کی تعداد 8 لاکھ2ہزارسے تجاوز کر گی ہے جبکہ 43 ہزار 495 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

سپین میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور21 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم طبی عملہ اب بھی مزید زندگیاں بچانے کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں پہلے کی نسبت کمی ہے تاہم اس کے باوجود بھی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ83 ہزار سے زائد ہے اور 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -