رجسٹریشن اور پی ایم ڈی سی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ایڈہاک کونسل دیکھے گی،اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملد رآمد نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست نمٹا دی

رجسٹریشن اور پی ایم ڈی سی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ایڈہاک کونسل دیکھے ...
رجسٹریشن اور پی ایم ڈی سی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ایڈہاک کونسل دیکھے گی،اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملد رآمد نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایم ڈی سی سے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست نمٹادی گئی، عدالت نے کہاہے کہ رجسٹریشن اور پی ایم ڈی سی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ایڈہاک کونسل دیکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی سے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر آگیا، پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی بنادی گئی ہے،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے، اب اس میں مزید کچھ نہیں رہا۔
وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ نقل نہیں ملی عدالت کے سامنے وہ فیصلہ نہیں، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ آپ کہنا چاہتے ہیں سپریم کورٹ نے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا؟کیا آپ یا رجسٹرار پی ایم ڈی سی سپریم کورٹ کی سماعت میں موجود تھے ۔
وکیل عبدالرحیم بھٹی نے کہاکہ سماعت میں نہیں تھا مگر رجسٹرار پی ایم ڈی سی موجود تھے، ابھی تک پی ایم ڈی سی ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ،جسٹس محسن نے استفسار کیا رجسٹرار پی ایم ڈی سی سپریم کورٹ میں موجود تھے تو انہوں نے وہاں کوئی بات کی؟جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جو باقی معاملات دیکھ رہے ہیں تنخواہ کا معاملہ بھی اب وہی دیکھیں گے،ڈاکٹروں کی رجسٹریشن،ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات ایڈہاک کونسل دیکھے گی،پی ایم ڈی سی سے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمدنہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست نمٹادی گئی۔