کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن میں توسیع کر دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاون کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔
حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے۔