اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ حق نواز شر

اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی ...
اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ حق نواز شر

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے،نا جائز منافع خوروں اور اشیاء خوردنوش کی  مصنوعی قلت پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔  ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  عمرکوٹ حق نواز شر نے پرائز کنٹرول کے حوالے سے منعقد کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، ضلع عمرکوٹ کے تاجر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عمرکوٹ، چاروں تعلقوں کے مارکیٹ کمیٹیز سیکرٹریزاور متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر حق نواز شر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں نئی پرائز کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکئے۔

انہوں نے تمام تاجروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ پرائز لسٹ اپنی دکانوں پر آویزاں کریں اور مقرر کردہ قیمتوں پر عمل کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانہ موقع پر موصول کیا جائے گا۔ انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تعلقوں میں میٹنگ کر کے کمپلینٹ سیل قائم کریں اور مختیار کاروں کو ہدایت کی کہ وہ مختلف اوقات میں اپنے علاقوں کی مارکیٹوں کا دورہ کریں اور زیادہ قیمت وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کریں۔

انہوں نے سی ایم او کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عمرکوٹ میں مختلف دالوں اور چاولوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے کمی اور دوسری اشیاء  کی قیمتوں میں بھی کمی کی گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -