عمران خان سے ملاقات کرنیوالے فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار نکلے

عمران خان سے ملاقات کرنیوالے فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار نکلے
عمران خان سے ملاقات کرنیوالے فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار نکلے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے  کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کا چیک پیش کرنے کے لیے ایدھی فائونڈیشن  کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار نکلے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے چند روز قبل  اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی تھیں اور وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئیسولیشن اختیار کرلی ، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان اور ان کی قریبی شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے ۔ 

24 نیوز کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمںٹ نے دی اور وہ پہلے ان کا ٹیسٹ کرچکے ہیں، جب فیصل ایدھی سے رابط کیاگیا تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کردی۔ دوسری طرف ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو ملاقات کے بعد ہی ان کے والد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، یہ علامات چار دن تک رہیں جس کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تو آج رپورٹ پازیٹو آگئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل ایدھی ابھی اسلام آباد میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی نوبت نہیں آئی تاہم وہ ازخود قرنطینہ میں ہیں۔ 

فیصل ایدھی کی رپورٹ کی خبر ملنے پر ڈاکٹر فٰیصل نے لکھا "سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت اگیا, پتہ کریں خان صاحب کو تو نہیں ہوگیا, کچھ دن قبل ایدھی خان صاحب کو ملے تھے".

ایک اور صاحب نے بتایا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے علاوہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بھی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کرچکے ہیں ۔ انہوں نے لکھا" سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی میں کورنا مثبت آگیا ۔ فیصل ایدھی گزشتہ کے دوران ۔ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات اور اپنے ہاتھوں سے چیک دے چلے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ہاؤس میں ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت بھی کرچکے ہیں"۔

یادرہے کہ فیصل ایدھی کی طرف سے امدادی چیک دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری تھا کہ ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبرآگئی ۔ 

راشد نواز نے لکھا کہ"اگر فیصل ایدھی اپنی جیب سے اپنی ذاتی رقم سے عمران خان کو چندہ دیتا تو میں بلکل اعتراض نہ کرتا یہ رقم عوام نے ایدھی سینٹر کو چندہ دی تھی جس کا غلط استعمال ہوا"۔

ایک اور صاحب نے لکھا "فیصل ایدھی کو اپنی ایئر ایمبولینس کراچی سے لاہور مریض لے جانے کے اجازت نامہ لینے کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دینا پڑا"۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -Breaking News -اہم خبریں -