لاہورہائیکورٹ ،تاجروں کی ریلیف فنڈز کے حصول کی درخواست ناقابل سماعت قرار،درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ

لاہورہائیکورٹ ،تاجروں کی ریلیف فنڈز کے حصول کی درخواست ناقابل سماعت ...
لاہورہائیکورٹ ،تاجروں کی ریلیف فنڈز کے حصول کی درخواست ناقابل سماعت قرار،درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے تاجروں کی ریلیف فنڈز کے حصول کی درخواست ناقابل سماعت قراردےکر مسترد کردی اوردرخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں تاجروں کی ریلیف فنڈز کے حصول کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے غیرضروری درخواست دائر کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت وبا کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، آپ لوگ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے کیا کررہے ہیں، آپ نے غیرضروری درخواست دائر کرکے عدالت کا وقت ضائع کیا۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی اوردرخواست گزار تاجر نعیم میر کو50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -