چینی آٹا سکینڈل، نیب نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی

چینی آٹا سکینڈل، نیب نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی
چینی آٹا سکینڈل، نیب نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آں لائن )نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے چینی ، آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران دوران آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے ، نیب کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ چینی آٹا سکینڈل میں اربوں کا فراڈ اور قیمتوں میںاضافے کی تحقیقات ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ آٹے اور چینی کی مبینہ سملنگ اور سبسڈی پر بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔

یاد رہے کہ چینی آٹا بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحقیقات کروائیں گئی جس کی رپورٹ بھی وعدے کے مطابق عوامی کی گئی ، رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا بھی نام آیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -