رمضان کا چاند کب نظرآنے کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

رمضان کا چاند کب نظرآنے کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
رمضان کا چاند کب نظرآنے کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ مقدس کی آمد آمد ہے۔ اس سلسلے مٰیں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی تیاریاں بھی زورو شور سے جاری ہیں جبکہ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی اپنی پیشگوئی جاری کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق رمضان المبارک کا چاند جمعرات کے بجائے جمعہ کو نظرآنے کا امکان ہے جبکہ پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  جمعرات کو ملک کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع صاف  رہنے کا امکان ہے جبکہ صرف شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کچھ علاقوں میں بادل ہوسکتے ہیں۔

انسانی آنکھ سے نظرآنے کے لیےچاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے تاہم جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عمرکم ہوگی۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی زیادہ سے زیادہ عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی اس لیے اس بات کاامکان کم ہے کہ چاند نظرآجائے۔

 دوسری جانب ترجمان وزارت مذہبی امور  عمران صدیقی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں جمعرات کو  طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوہسار کمپلیکس میں منعقد ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -