”نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات ۔۔۔“ شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

”نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات ۔۔۔“ شیخ رشید نے اندر کی بات ...
”نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات ۔۔۔“ شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیں۔ کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کورونا بڑھ رہا ہے، ہمیں عوام کو بچانا ہے۔ راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں۔ 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل ہسپتال کھڑا کردیں گے، راجا بازارمیں سنیما توڑ کر ہسپتال میں شامل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کرعطیہ دینا چاہیے۔ ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -