سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد کے سر قلم ، ان کا جرم کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد کے سر قلم ، ان کا جرم کیا تھا؟ تفصیلات ...
سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد کے سر قلم ، ان کا جرم کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

جدہ (ویب ڈیسک) جدہ میں عدالت کے حکم پر گھر میں گھس کر خواتین کیساتھ زیادتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کا سر قلم کردیا گیا-

روزنامہ جنگ کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ دو سعودی شہری ھتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج بن سلطان الحربی اورایک پاکستانی شہری محمد عمر محمد لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں گھس گئے تھے- وہ سیکورٹی فورس کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے تھے- ملزمان نے تیزدار آلے کے بل پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور کمرے کا دروازہ توڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ بھی زیادتی کی- یہ لوگ واردات کے بعدفرار ہوگئے تھے-

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نےانہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا- پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی-فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر تینوں کو (حد الحرابہ) کی سزا سنائی تھی- حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو ملک میں بدامنی انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے- اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے تینوں کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی تھی جس پہ جدہ میں عملدرآمد کیاگیا۔

مزید :

عرب دنیا -