ملکہ برطانیہ کی سالگرہ آج، کتنے سال کی ہوگئی ہیں اور کورونا کے باوجود سالگرہ کیسے منائی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہریوں کے دلوں کی دھڑکن اور طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ ایلزبتھ آج اپنی 94ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شاہی خاندان اور برطانوی عوام کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ بھرمیں لاک ڈاون ہے اور اب تک سترہ ہزار کے قریب افرادہلاک ہوچکے ہیں اس لیے اس بار ملکہ کی سالگرہ سادگی سے بغیر کسی مرکزی تقریب کے منائی جارہی ہے۔ تاہم شاہی خاندان کے افراد انہیں ایک ویڈیو کال کرکے ان کی سالگرہ منائیں گے۔
ڈیلی میل کے مطابق ملکہ خاندان سے دور اپنے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا کے ہمراہ ونڈسر کاسل میں انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ موجود ہیں۔ملکہ کے حکم پر انہیں پیش کی جانے والی اکیس توپوں کی سلامی کو منسوخ کردیا گیاہے۔ ہر سالگرہ پر شاہی فوجی ہائیڈ پارک میں انہیں اکیس توپوں کی سلامی پیش کیا کرتے تھے۔
ملکہ کو ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔
View this post on InstagramWishing Her Majesty The Queen a very happy 94th birthday today! ????????
برطانوی فوج نے بھی محبت اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔
مبارکباد دینے والوں میں شاہی خاندان اور افراد کی کثیر تعداد شامل ہے۔
برطانیہ کے عوام نے بھی ملکہ سے اپنی محبت کااظہارکرتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔
Happy 94th birthday to the Queen! We take a look back at her highlights from the last year.#QueenElizabeth94 #QueenElizabethBirthday #Queen'sBirthday pic.twitter.com/egNzCFyKJL
— The Royal Family Channel (@RoyalFamilyITNP) April 21, 2020
All our team would like wish a Very Happy 94th Birthday to Her Majesty #Queen Elizabeth II.
— Veterans Awards (@AwardsVeterans) April 21, 2020
We wish you along with all our friends, family and supporters good health! #Queensbirthday pic.twitter.com/KCwXHrRG9g
دیگر ممالک میں موجود برطانوی سفارتخانوں کی جانب سے بھی مبارکبادی پیغامات شیئر کیے گئے۔
Today marks Her Majesty The #Queen's 94th birthday.
— UK in Malta ???????????????? (@UKinMalta) April 21, 2020
Following Her Majesty's wish, for the first time in 68 years this special occasion won't be marked by gun salute in the United Kingdom or any celebrations due to the current coronavirus pandemic. pic.twitter.com/s4NUgTTScJ