فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا،فوکل پرسن فیصل سلطان

فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا،فوکل پرسن فیصل ...
فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا،فوکل پرسن فیصل سلطان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوکل پرسن فیصل سلطان نے کہاہے کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا،حالات اور خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیسٹ بارے رائے دوں گا ۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن فیصل سلطان نے سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا،حالات اور خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیسٹ بارے رائے دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ابھی کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں فارغ ہونے پر ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -