”جاوید میانداد کے بیان پر میرے والد بہت غصے میں تھے، پھر وہ پاکستان آئے اور۔۔۔“ جاوید میانداد نے عرفان پٹھان کے بارے میں کیا کہا تھا اور پھر ان کے والد نے لیجنڈ بلے باز سے کہاں ملاقات کی؟ حیران کن انکشاف

”جاوید میانداد کے بیان پر میرے والد بہت غصے میں تھے، پھر وہ پاکستان آئے ...
”جاوید میانداد کے بیان پر میرے والد بہت غصے میں تھے، پھر وہ پاکستان آئے اور۔۔۔“ جاوید میانداد نے عرفان پٹھان کے بارے میں کیا کہا تھا اور پھر ان کے والد نے لیجنڈ بلے باز سے کہاں ملاقات کی؟ حیران کن انکشاف

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ 2004ءکے دورہ پاکستان میں جاوید میانداد کے میرے بارے میں بیان پر والد برہم ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ 2004ءکے دورہ پاکستان کے دوران جاوید میانداد نے میرے بارے میں کہا تھا کہ عرفان پٹھان جیسے کھلاڑی پاکستانی گلیوں میں عام پائے جاتے ہیں اور اس پر میرے والد برہم ہو گئے تھے اور پھر آخری ون ڈے میچ کے موقع پر وہ پاکستان بھی آئے اور جاوید میانداد سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس بات پر میرے والد کافی اپ سیٹ ہوئے اور پھر آخری ون ڈے کے موقع پر وہ پاکستان آئے اور کہا کہ جاوید میانداد سے ملنا چاہتے ہیں، میں نے انہیں منع کیا مگر وہ نہیں مانے۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید میانداد میرے والد کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور بولے کہ میں نے آپ کے بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جس پر میرے والد نے چہرے پر مصنوعی ہنسی سجاتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنے نہیں آیا بلکہ آپ ایک حیران کن کھلاڑی تھے، اسی لئے آپ سے ملنا چاہتا تھا۔

مزید :

کھیل -