آٹا چینی بحران ، تحقیقاتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید کتنا وقت اور دیا جا رہاہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

آٹا چینی بحران ، تحقیقاتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید کتنا وقت اور دیا ...
آٹا چینی بحران ، تحقیقاتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید کتنا وقت اور دیا جا رہاہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آٹا چینی بحران تحقیقاتی کمیشن نے تفتیش کیلئے مزید وقت مانگ لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آٹا چینی بحران پر تحقیقات کرنے والی کمیشن کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید دو سے چار ہفتے کا وقت دیے جانے کاامکان ہے ، مزید وقت کمیشن کو رپورٹ سے ابہام دورکرنے کیلئے دیا جارہاہے ۔ کمیشن کی جانب سے رپورٹ مئی میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی بحران تحقیقات کا اعلان کیا تھا اور رپورٹ آنے پر اسے عوام کے سامنے لانے کا وعدہ کیا جسے انہوں نے کچھ عرصہ قبل رپورٹ پبلک کرتے ہوئے پورا کیا ۔رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت کئی اہم تین افراد کی جانب سے چینی پر دی جانے والی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کاانکشاف کیا گیا ۔

مزید :

قومی -