خاتون نے اپنے ساتھی کو 30 خواتین کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا

خاتون نے اپنے ساتھی کو 30 خواتین کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا
خاتون نے اپنے ساتھی کو 30 خواتین کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو 30خواتین کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے سفوک کی رہائشی اس 23سالہ لڑکی کا نام کورل گیب ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ سٹیون لی نے اس کی زندگی ہی تباہ کر ڈالی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنی زیادہ خواتین کے ساتھ منہ کالا کرے گا اور میرے ساتھ بے وفائی کرے گا۔ اس نے اس روز بھی میرے ساتھ بے وفائی کی جس روز میں ہسپتال میں اس کی بچی کو جنم دے رہی تھی۔

کورل نے بتایا کہ ”مجھے آفس میں دردزہ لاحق ہوا، میں گھر گئی تاکہ ہاسپٹل بیگ پیک کر سکوں اور ہسپتال جاﺅں۔ جب میں گھر پہنچی تو سٹیون نے مجھے بیڈ روم میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ تم فوراً ہسپتال جاﺅ، تمہیں جو چیز چاہیے ہو گی وہ پہنچا دے گا۔ میں راستے میں جاتے ہوئے شک میں مبتلا تھی کہ اس نے مجھے بیڈ روم میں کیوں داخل نہیں ہونے دیا۔ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں گھر واپس گئی تو میں نے اس سے پوچھ گچھ کی اور اس نے اعتراف کر لیا کہ اس روز بیڈ روم میں کوئی اور خاتون موجود تھی جس کے ساتھ وہ رنگ رلیاں منا رہا تھا۔ اس کے ساتھ 5سال سے میرا تعلق تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ ان پانچ سالوں میںو ہ30خواتین کے ساتھ تعلق قائم کر چکا ہے۔ اس اعتراف کے بعد میں نے اس سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -