آدم خور آدمی کو بھوک لگی تو اپنی محبوبہ کی ٹانگیں کاٹ کر پکا کر کھا گیا

آدم خور آدمی کو بھوک لگی تو اپنی محبوبہ کی ٹانگیں کاٹ کر پکا کر کھا گیا
آدم خور آدمی کو بھوک لگی تو اپنی محبوبہ کی ٹانگیں کاٹ کر پکا کر کھا گیا

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں ایک آدم خور اپنی محبوبہ ہی کو کاٹ کر کھا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 41سالہ آدم خور کا نام الیگزینڈر ہے جس کی 50سالہ محبوبہ بیڈروم میں سو رہی تھی اور وہ بیٹھا شراب پی رہا تھا۔ اس دوران اسے بھوک لگی اور اس نے خاتون کو قتل کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ کر پکائیں اور کھا گیا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے کچن سے چھری اٹھا کر اس سے خاتون کا گلہ کاٹا اورپھر اس کی ٹانگیں جسم سے الگ کرکے ان کا گوشت بنا کر کچھ پکا لیا اور باقی فریزر میں محفوظ کر لیا۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں ملزم خاتون کے باقی جسم کو گھسیٹتا ہوا گھر کے قریب واقع جھاڑیوں میں لے گیا اور وہاں چھپا دی۔ وہاں ایک شخص اپنے دو بچوں کے ہمراہ سیر کے لیے گیا اور اس نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جب آفیسرز نے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بھوک لگ رہی تھی چنانچہ میں نے اسے قتل کیا اوراس کی ٹانگیں پکا کر کھا لیں۔“ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے 15سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -