چین میں چوہوں سے کس طرح مختلف کھانے بنائے جاتے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

چین میں چوہوں سے کس طرح مختلف کھانے بنائے جاتے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر ...
چین میں چوہوں سے کس طرح مختلف کھانے بنائے جاتے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے دنیا میں چینیوں کے جنگلی جانور کھانے کے متعلق جو نہیں جانتا تھا وہ بھی جان گیا ہے اور اب وہاں سے چوہوں کے گوشت سے بننے والے کھانوں کی کچھ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں کہ جس نے دیکھیں، دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ چوہوں کی ایک خاص قسم ہے جن کا سائز دیوقامت ہوتا ہے۔ اس نسل کا ایک چوہا دو کلوگرام سے زائد وزن کا ہوتا ہے اور اس کا گوشت چینیوں کے پسندیدہ ترین گوشت میں سے ایک تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس چوہے کی گوشت کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دیوقامت چوہے کے گوشت کی ڈشز ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے چینیوں کے دسترخوان کی زینت بنتی آ رہی ہیں۔ ملک میں اس کے گوشت کی ڈشز بنانے کے لاکھوں ماہر شیف موجود ہیں۔ پہلے پہل یہ چوہے جنگلوں سے پکڑ کر لائے جاتے تھے لیکن اب بہت عرصے سے فارمز پر ان کی افزائش کی جا رہی تھی اور وہاں سے مارکیٹس میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد فروری میں چین کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ژونگ نن شین نے ان چوہوں سے متعلق خبردار کیا جس کے بعد ان کے گوشت پر پابندی لگا دی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق پابندی کے وقت چین کے فارمز پر یہ دیوقامت چوہے اڑھائی کروڑ کی تعداد میں موجود تھے۔چین کے ماہر ڈاکٹر لی کا کہنا ہے کہ ان چوہوں کے گوشت پر پابندی کی وجہ سے ان کے فارمرز کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ انہیں متبادل روزگار اپنانے میں مدد دے۔ مثال کے طور پر یہ لوگ مشرومز اگا کر متبادل ذریعہ آمدن اپنا سکتے ہیں تاہم اس میں حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔