اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے اہم ترین افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے اہم ترین افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے اہم ترین افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے چودہ افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی روکنے کا نوٹی فیکیشن معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے چودہ افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی کے خلاف درخواست پرحکم امتناع جاری کیا۔ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا کے چیف کمشنر محمد امتیاز نے افسران کی ترقی کو چیلنج کیا تھا،درخواست گزار کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے ستائیس سے انتیس جنوری کے اجلاس میں افسران کی ترقی کی سفارش کی تھی جس میں درخواست گزارکو نظر انداز کیا گیا۔عدالتی حکم امتناع سے ایف بی آر کے کراچی،حیدر آباد،لاہور اور ایبٹ آباد کے ریجنل ٹیکس آفسز کے کمشنر اور چیف کمشنر اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی ڈائریکٹرجنرل مس نبیلہ داران بیگ اور ڈائریکٹر مس عنبرین افتخار کی ترقی بھی روک دی گئی ہے۔عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،سینٹرل سلیکشن بورڈ اور چئیرمین ایف بی آر کے علاوہ ترقی پانے والے تمام افسران کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -