وزیر صحت پنجاب نے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو پس پشت ڈال دیا ،پریس کانفرنس کے دوران کھانستی رہیں اور ۔۔۔
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی سامنے آگئی ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا ،نہ ہی ماسک لگایا۔دوسروں کوماسک استعمال کرنےکی تاکید کرنے والی صوبائی وزیر پریس کانفرنس میں کئی بار کھانستی رہیں اور اپنا چہرہ دوپٹے سے صاف کرتی رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں محکمہ صحت کے ناکافی اقدامات پر یاسمین راشد سے شکوہ کیا تھا جس کے بعد یاسمین راشد نے کہا تھا کہ وہ خود ملتان جاکر معاملات کا جائزہ لیں گی۔