علیم خان نے گندم کی خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک کو اہم ہدایت جاری کردی

علیم خان نے گندم کی خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک کو اہم ہدایت جاری کردی
علیم خان نے گندم کی خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک کو اہم ہدایت جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے سینئر وزیر خوراک عبد العلیم خان نے ہدایات دی ہیں کہ گندم کی خریداری میں چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔عبد العلیم خان نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدرخالد محمود کھوکھرسے ملاقات کی ۔خالد محمود کھوکھر نے صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ عبد العلیم خان نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے دوران کاشتکاروں سے پورا وزن لیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی بھی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔عبدالعلیم خان نے اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر پیداوار کے لیے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔