پنجاب پولیس علماء اور مساجد کی انتظامیہ کو کہہ رہی ہے کہ۔۔۔۔معروف مذہبی جماعت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حیران کن مطالبہ کرد یا

پنجاب پولیس علماء اور مساجد کی انتظامیہ کو کہہ رہی ہے کہ۔۔۔۔معروف مذہبی ...
پنجاب پولیس علماء اور مساجد کی انتظامیہ کو کہہ رہی ہے کہ۔۔۔۔معروف مذہبی جماعت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حیران کن مطالبہ کرد یا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی نے کہا ہے کہ مساجد کے بارے میں صدر پاکستان کے متفقہ اعلامیہ کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ پنجاب پولیس علماء اور مساجد کی انتظامیہ کو کہہ رہی ہے کہ ہمیں تو ابھی تک نیا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ اس لیے ہم سابقہ ضابطہ اخلاق پر ہی عمل درآمد کرائیں گے۔ جس کے تحت مساجد میں نمازیو ں کی تعداد محدود رہے گی۔ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے متفقہ اعلامیہ کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ مساجد میں اس کی روشنی میں انتظامات کیے جاسکیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -