چار وزراءکی مخالفت کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس سے لڑائی میں اہم سمجھی جانے والی دوائی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

چار وزراءکی مخالفت کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس سے لڑائی میں اہم سمجھی ...
چار وزراءکی مخالفت کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس سے لڑائی میں اہم سمجھی جانے والی دوائی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے 4 وفاقی وزرا کی مخالفت کے باوجود کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ملیریا کی دوا کلوروکوئین کو برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو کلوروکوئین کے اسٹاک، استعمال اور برآمد کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس دوران 4 وزراءنے کلوروکوئین کو برآمد کرنے کی مخالفت بھی کی تاہم وفاقی کابینہ نے ملیریا کی دوا کو برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیریا کی دوا برآمد کرنے کی مخالفت کرنے والے وزرامیں اسد عمر، شیخ رشید، شفقت محمود اور شیریں مزاری شامل ہیں۔ چاروں وزراکا موقف تھا کہ وافر مقدار ہونے کے باوجود ملیریا کی دوا کم پڑ سکتی ہے تاہم وزارت قومی صحت کا مو¿قف تھا کہ یہ دوا خام مال کی صورت میں ضرورت سے زیادہ موجود ہے۔

مزید :

قومی -